سماج وادی پارٹی اور کانگریس میں الیکشن سے قبل اتحاد کو لے کر درپیش رکاوٹ
کو حل کرنے کے لئے پرینکا گاندھی خود فعال ہو گئی ہیں۔ اس سلسلے میں
پرینکا نے ایک خفیہ قاصد کو وزیر اعلی اکھلیش یادو کے پاس ملنے بھیجا تھا۔
بتایا جا رہا ہے کہ پرینکا گاندھی سماج وادی پارٹی سے اتحاد کو لے کر کافی
سنجیدہ ہیں۔ تاہم، وہ قاصد کون ہے، اس کی معلومات نہیں مل پائی ہے۔ دراصل، جمعہ کو سماج وادی پارٹی نے اپنی پہلی فہرست جاری کر ان سیٹوں سے
بھی امیدوار کھڑے کئے ہیں جہاں پر کانگریس ممبر اسمبلی گزشتہ اسمبلی
انتخابات میں جیتے تھے۔ اس سے کانگریس اور سماج وادی پارٹی کی دوستی پر
بحران کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔